مبادلہ انرجی، OMV اور پارکو کے درمیان  تعاون کیلئے معاہدہ

  مبادلہ انرجی، OMV اور پارکو کے درمیان  تعاون کیلئے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) ابو ظہبی میں قائم بین الاقوامی توانائی کمپنی، مبادلہ انرجی نے رواں ہفتے، او ایم وی (OMV)  ڈاؤن اسٹریم جی ایم بی ایچ اور پاک عرب ریفائنری لمٹیڈ(پارکو) کے ساتھ پاکستان میں سسٹین ایبل فیول اور فیڈاسٹاک کے شعبے میں مواقع تلاش کرنے کے لیے یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس یادداشت کے تحت کمپنیاں سرکلر اکانومی (circular economy) کے منصوبوں پرکام کریں گی جن میں پلاسٹک کی پیداوار  اور  ری-سائیکلنگ، سنتھیٹک   فیول  اور فیڈاسٹاک کی پیداوار کے علاوہ سنتھیٹک آئل اوردیگر کیمیائی مصنوعات کی تیاری کے منصوبے شامل ہیں۔اس تعاون کی بنیادمبادلہ انرجی، اوایم وی  اور پارکو کے درمیان مضبوط  شراکت داری  ہے جوجدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے موجودہ انفرااسٹرکچر اور مارکیٹ تک رسائی سے استفادہ حاصل کریں گے۔ توانائی کے نئے شعبوں اور کم کاربن والے سولوشنز میں مواقع تلاش کرنے کے لیے مبادلہ انرجی کی حکمت عملی کے مطابق، یہ یادداشت  حال ہی میں شروع کی گئی سسٹین ایبیلٹی کی حکمت عملی کی بھی حمایت کرتی ہے جو تین اہم ترجیحات کی نشاندہی کرتی ہے یعنی مثبت ماحولیاتی اثرات پیدا کرنا،ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی حمایت کرنا اور ترجیحی شراکت دار بننا۔اس  یادداشت کے ذریعے شراکت دار  اہم کسٹمرسینٹرزمیں حصولِ توانائی کا ضامن بننے کی کاوشوں کو فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں۔اس حوالے سے  مبادلہ انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، منصور محمد الحامد نے کہا:”ہم نے توانائی کے سفر میں معاونت کے لیے توانائی کے نئے شعبوں اور کم کاربن والے سولوشنز کو آگے بڑھانے کے لیے ایک واضح حکمت عملی تیار کی ہے۔یہ معاہدہ موجودہ شراکت داروں کو اہم ٹیکنالوجی، توانائی کے سفر کی مہارت اور مارکیٹ کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو یکجا کرے گا تاکہ سرکلر اکانومی کے فروغ کا بڑے پیمانے پر ادراک کیا جاسکے۔ متحدہ عرب امارت کے نیٹ زیرو (net zero) اخراج کے عزم کے ساتھ، میں یہ دیکھ کر پرجو ش ہوں کہ یہ تعاون ان اہداف کے حصول کو پورا کرے گا۔“

مزید :

کامرس -