عمران خان کے خوف سے فوری استعفے منظورکئے گئے، محسن لغاری

عمران خان کے خوف سے فوری استعفے منظورکئے گئے، محسن لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جام پور(نامہ نگار)سابق وزیر اعظم عمران خان کے خوف سے فوری طور پر استفعی منظور کیے گئے۔ عمران خان کی ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی ہوگی۔ کارکنان تیاری کریں۔ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی الیکشن مہم کا باقاعدہ اغاز کیا جائے گا۔ ان خیالات کا ا(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
ظہار سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور شہزاد ہمایوں کی سربرائی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیوٹا فیض احمد بزداربھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتارکرنے کی ناکام کوشش کی گئی پورے ملک میں دمادم مست قلندر ہو گا۔ عوام ان لٹیروں سے اگاہ ہو چکی ان شا اللہ الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے ان کو بھگائیں گے۔