اے ایس پیز کا ہائیکورٹ ملتان بنچ اور اے سی ایس آفس کا دورہ

اے ایس پیز کا ہائیکورٹ ملتان بنچ اور اے سی ایس آفس کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(وقائع نگار)اے ایس پیز کو ہائیکورٹ ملتان بینچ اور اے سی ایس آفس کا وزٹ کروایا گیا ایڈیشنل (بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
رجسٹرار امجد علی شاہ نے عدالتی امور سے آگاہ کیا، اے ایس پیز کو بی زیڈ یو اور جنوبی پنجاب پولیس آفس کا وزٹ بھی کروایا گیا اس دوران کمانڈر نیشنل پولیس اکیڈمی ایس ایس پی عمر ریاض اور اے آئی جی آپریشنز قاضی علی رضا بھی ہمراہ تھے جنوبی پنجاب پولیس دفتر وزٹ کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی صاحبزادہ شہزاد سلطان نے ٹرینیز سے خطاب کیا اور انکو تربیتی اور آپریشنل آمور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا دوران ٹریننگ وزٹس کا مقصد ٹرینیز کو دفتری،عدالتی، آپریشنل اور سیکیورٹی امور سے آگاہی دینا ہے ڈی آئی جی محمد سلیم نے جنوبی پنجاب کی جغرافیائی معاشرتی ،علاقائی، کلچر اور جنوبی پنجاب پولیس دفتر کے امور پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ ملتان ایک تاریخی شہر اور اولیا کی سرزمین ہے ایڈیشنل آئی جی نے تربیتی لحاظ سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پیز کو بہترین ورکنگ ریلیشنز اور کمانڈنگ اصولوں سے آگاہی دی اور کہا کہ افسر کو اچھا کمانڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مینیجر بھی ہونا چاہیے مخصوص بجٹ سے بہترین مینجمنٹ اصل پروفیشنلزم کا نام ہےانہوں نے کہا پولیس افسر کو معاشرتی، سیاسی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے متحرک، محنتی اور قابل آفیسر بہترین ایڈمنسٹریٹر ہوتا ہے بروقت اور کامیاب فیصلہ اچھے بیوروکریٹ کی سروسز میں اہم کردار ہوتا ہے ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی کہ حب الوطنی اور قومی خدمت کو شعار بناتے ہوئے نوکری کا آغاز کریں اور کہا بڑی نوکری سے نہیں بلکہ اچھے کام سے عزت ملتی ہے آللہ پاک نے آپ کو پاکستان کی سلامتی، خدمت خلق اور ملک میں امن کے قیام کے لیے عہدے سے نوازا ہے اختیارات کا ناجائز اور زاتی مفادات کے لیے استعمال ہر گز نہیں ہونا چاہیے عوام کی خدمت اور رضائے الہی کے لیے محنت کرنے سے آپکو اعلی مقام اور معاشرے میں عزت سے نوازا جاتا ہے حقیقت پسند کی ہر جگہ قدر اور کمزور ارادوں کے مالک شخص کو رسوائی ملتی ہے ایڈیشنل آئی جی نے نوجوان آفیسرز کے جزبہ کو بلند اور احساس ہمدردی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلی اور جزبہ سے کام کرنے والے افسران کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے بعد ازیں سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف امور بارے سوالات کیے گئے اور کچہ میں امن کے قیام کے لیے پالیسیز خصوصا زیر غور آئیں جس پر ایڈیشنل آئی جی نے کہا کچہ کو پر امن بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ٹرائی بارڈر ریلیشن شپ اور انٹیلیجنس انفارمیشن کے تبادلہ میں بہتری لائی گئی ہے کچہ اور ریورائن علاقے سے متعلق جغرافیائی، کلچر اور گینگز سے متعلق بھی بریفنگ دی ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان نے رحیم یار خان پولیس کو گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران دو ڈاکوں کے خاتمے پر خراج تحسین کیا اور کہا کہ کچہ میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیا را، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن محمد سلیم، اے آئی جی انوسٹیگیشن رب نواز تلہ اور ایس پی لیگل حاکم نول بھی اس موقع پر موجود تھے اختتام تقریب پر ایڈیشنل آئی جی نے ٹرینیز کو یادگاری شیلڈ دی اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔[7:46 pm, 19/01/2023] Raza Seya