پی ڈی ایم حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ، زین قریشی

پی ڈی ایم حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ، زین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز پورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم ذین قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے نااہل اور کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ملک(بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
 کو تباہی کے دہانے لے آیا ہے یہ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں عوام اگلے الیکشن میں نااہلوں کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک صدام کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قوم باشعور ہوچکی عوام نے پہلے بھی مکس اچار پارٹی کو مسترد کیا اب بھی ان کو چلتا کرینگے ہم نے پنجاب اور کے پی کے میں ان کو سرپرائز دیئے وفاق میں بھی ان کو پتہ لگ جائے گا اور آئندہ الیکشن میں پورا ملک پی ڈی ایم کو سرپرائز دے گا ، معروف بزنس مین ملک اعجاز دانش کا کہنا تھا تمام سیاسی رہنماں کو ملک وقوم سے مخلص ہونے کی ضرورت ہے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کےلئے جامع پالیسی تشکیل دینی چاہئے اس ضمن میں تحریک انصاف حکومت کی کاوشیں اور کردار سب سے منفرد اہم ہے مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملکی سیاست میں کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے عوام عمران خان ، شاہ محمود اور ذین قریشی کے شانہ بشانہ ہے ۔ اس موقع پر منور قریشی ، طارق آرائیں ، سجاد حمید ، اکرم چاون ، شیخ طاہر ، ملک سلیم ، چوہدری مقبول ، ملک نیاز بھٹہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ملتان.پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک صدام کی جانب سے مخدوم زین قریشی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے مخدوم زین قریشی,معروف بزنس مین اعجاز دانش, ملک صدام خطاب کررہے ہیں