پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا ملازم دوران احتجاج وفات پاگیا 

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا ملازم دوران احتجاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)پی سی سی سی کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا ملازم دوران احتجاج وفات پاگیا ملتان پاکستان سنٹرل کاٹن (بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
کمیٹی ملتان کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے ریٹائرڈ ملازم صغیر احمد آج دوران احتجاج و دھرنہ ان کا انتقال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مرحوم صغیر احمد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز کی عدم ادائیگی کے باعث ملک گیر ہونے والے احتجاج و دھرنہ میں شریک تھے.آج احتجاج کے چوتھے روز انہیں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم صغیر احمد بطور سٹور کیپر 2019 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے اور گزشتہ 7 ماہ سے پینشنز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت ذہنی دبا اور ڈپریشن کا شکار تھے۔