عمران خان کی 7حلقوں سے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

عمران خان کی 7حلقوں سے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے تاخیر سے جمع کرائے گئے اخراجات کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے معاملے پر درگزر کرلیا۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کے اخراجات جمع نہ کرانے کا معاملہ زیر غور آیا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے 7حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے لیکن عمران خان کی جانب سے حلقوں میں کامیاب انتخابی اخراجات جمع نہیں کرا ئے تھے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 20دسمبر 2022ء کو محفوظ فیصلہ کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور معاملے کو درگزر کیاگیا، عمران خان این اے 22مردان، این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور اور این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ،این اے 239کورنگی کراچی اور این اے 45کرم سے کامیاب ہوئے تھے۔
کامیابی کا نوٹیفیکیشن 

مزید :

صفحہ اول -