نوشہرہ کلا پولیس کی دبنگ کارروائی، نوجوان سے رقم چھینے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

نوشہرہ کلا پولیس کی دبنگ کارروائی، نوجوان سے رقم چھینے والے گروہ کا سرغنہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پبی (نما ئندہ پاکستان)  نوشہرہ کلاں پولیس کی دبنگ کاروائی۔نوجوان سے رقم چھینے اور   بلیک میلنگ کی خاطر اسلحہ کی نوک پر نازیبا وڈیو بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار۔چھینی گئی رقم، اسلحہ برآمدکیا03 یوم قبل کراچی کے رہائشی نعمان احمد نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ موٹرسائیکل پر دریا کنارے سیر وتفریح کے لیے آیاتھا کہ اسی اثناء  چند ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور مجھے ڈرانے کی خاطر فائرنگ کی۔بعد میں مجھ سے اسلحہ کی نوک پر شلوار اْتار کر ویڈیو بنائی اور مجھ سے 45 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے نوجوان کی عزت کو مجروح کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے احسان شاہ خان ڈی ایس پی کینٹ کی سربراہی میں ارشاد خان ایس ایچ اونوشہرہ کلاں کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے  ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم حمزہ امین ولد نبی امین ساکن نوشہرہ کلاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر  رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں حسین ولد علی خان،خذیفہ ولد نبی امین،جانباز ولد جانس خان اور معظم ولد رئیس خان ساکنان بارہ خیل نوشہرہ کلاں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کر لیا ہے۔ملزم حمزہ امین کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا