کشکول سے ملک کی معیشت نہیں چل سکتی، محمد فائق شاہ 

کشکول سے ملک کی معیشت نہیں چل سکتی، محمد فائق شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ کشکول سے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، جب تک اپنے وسائل اور ذرائع پر انحصار نہیں کیا جاتا معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف، بطورِ اپوزیشن لیڈر معاشی حالات سے واقف نہیں تھے تو اس سے بڑی حیرت اور افسوس ناک بات کیا ہوگی، اپوزیشن جمہوریت میں حکومت کا حصہ ہوتی ہے پالیسیوں اور اقدامات پر نظر رکھتی ہے متبادل حل پیش کرتی ہے، اصلاحات کا ایجنڈا لاتی ہے، پارلیمانی جمہوریت میں اپوزیشن کا ایک کردار ہوتا ہے ہماری سیاسی جماعتوں کی یہی نااہلی ہے انہیں شخصی اور موروثی سیاست سے فرصت نہیں ملتی، محمد فائق شاہ نے وزیراعظم کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف مذاکرات ضرور کریں مگر برابری کی سطح پر بات کریں بھارت نے کشمیر کو انسانی قتل گاہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے ڈوبتے ہوئے حالات میں کشکول لے کر پھرنے کی بجائے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں تاجر اور صنعتکار گورنر اسٹیٹ بینک کے سامنے انتہائی مخدوش حالات کا عندیہ دے گئے جو کسی طور ملک کے لئے خیر خواہی نہیں ہے فی الفور ضروری اقدامات کئے جائیں، آج کی اپوزیشن کے پاس کوئی متبادل پلان ہے تو سامنے لائے،امن ترقی پارٹی نے متبادل معاشی منصوبہ دینے کیلئے تیار ہے۔