شرجیل میمن کی زیر صدارت ٹرانس کراچی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

شرجیل میمن کی زیر صدارت ٹرانس کراچی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ٹرانس کراچی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، جسٹس (ر) شائق عثمانی، رخسانہ راہوجا، شمائل سکندر، اقبال لالانی، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے شرکت کی۔ وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر سروش حشمت لودھی نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کر سکتے، پروجیکٹ کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ پروجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل ہو، صوبائی وزیر نے کہا کہ کے ایم سی نے الہ دین پارک میں بس ڈپو کی تعمیر کے لیے زمین ٹرانس کراچی کے حوالے کر دی، بس ڈپو اور  پروجیکٹ کے بایو گیس پلانٹ کی تعمیر کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز شہر کراچی سے  کیا ہے،  بی آر ٹی ریڈ لائن پاکستان کا پہلا بایو گیس منصوبہ ہے، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ صوبہ میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ منصوبوں پر دن رات کام کر رہا ہے،