شہر میں 1کروڑ سے زائد مالیت کی درجنوں وارداتیں ، 5موٹر سائیکل ، 7کاریں چوری 

شہر میں 1کروڑ سے زائد مالیت کی درجنوں وارداتیں ، 5موٹر سائیکل ، 7کاریں چوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی و طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں اور دیگر اشیا سے محروم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم چور اجمل کے گھر میں گھس کر 28 لاکھ روپے مالیت کے پرفیوم 14 قیمتی موبائل ,9گھڑیاں اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان لوٹ کرفرارہوگئے،نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم چور عبدالوحید کے گھر میں گھس کر 25 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا،ساندہ کے علاقے میں نامعلوم چور محمد نیاز کی دکان میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں ،3 کلو تانبا اور 50کلو سلور ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں نامعلوم چور اظہر کی ورکشاپ میں گھس کر تین بیٹریاں اور گاڑی کا گیربکس چوری کر کے فرار ہو گئے ،نواب ٹاون کے علاقے میں ڈاکو احمد رحمان کی دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 50 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ،مصطفی ٹاون کے علاقے میں ایک ڈاکو شہری رضوان کی بہن سے گن پوائنٹ پر 6تولے سونے کی چوڑیاں،10 ہزار نقدی اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو امجد سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار روپے موبائل فون ،شالیمار کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر شہریار سے 10 ہزار روپے موبائل فون،مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر منظور سے 55 ہزار روپے، نور بھٹی سے 27 ہزار روپے اور موبائل فون،سندر کے علاقہ میں ڈاکو سانول سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو انس سے گن پوائنٹ پر 9 ہزار روپے اور موبائل فون ،جنوبی چھاونی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر قربان سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو حمزہ سے7ہزار روپے ،شناختی کارڈ جبکہ صفدر علی سے 5ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکو مطابر خان سے موبائل فون ،لیاقت آباد کے علاقے میں ڈاکو رضوان سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا آئی فون ،راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکو عمیر سے گن پوائنٹ پر 8سو روپے اور موبائل فون ،فیصل ٹاون کے علاقے میں ڈاکو اوبر ڈرائیور کبیر سے گن پوائنٹ پر7ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ ،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو عادل سے گن پوائنٹ پر6 سو روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جنوبی چھاﺅنی، لاری اڈا، شادمان، مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ سے کاریں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی آباد، بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -