پیپلز پارٹی نے آراوز کی مدد سے مینڈیٹ چرایا ، تقی اخونزادہ

پیپلز پارٹی نے آراوز کی مدد سے مینڈیٹ چرایا ، تقی اخونزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان تقی اخونزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں تاریخی دھاندلی کرنے کے ساتھ تحریک انصاف کے جیتنے والے امیدوار کے نتائیج رکوانے کےلئے آراوز پر دبا¶ ڈال رہے ہیں اور ریٹرنیگ آفسرز حکومتی زیر اثر تحریک انصاف کے امیدواروں اور کارکنوں کے خلاف جعلی ایف۔آئی۔آر درج کرارہے ہیں۔اکرام مغل چیئرمین اور وسیم بلتی یونین کونسل 4 منظور کالونی چنیسر ٹا¶ن کے حق میں تمام پریزاٹینڈنگ آفیسرز کے دستخط سے نتیجہ دینے کے باوجود ریٹرنینگ آفسر الیکشن رزلٹ جاری کرنے کے بجائے ان کے خلاف تھانے میں ایف۔آئی۔آر درج کیا ہے پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر آرآوز کی مدد سے مینڈیٹ چورائی ہے وہ پارٹی جو کراچی میں جلسہ کے لئے لوگوں کو اندورن سندہ سے لاتے رہی ہے آج وسیع دھاندلی سے کراچی کے عوام سے ان کے جمہوری حق چھین رہی ہے تقی آخونزادہ نے کہا ہے سندہ حکومت کی اور ان کی پروردے اقتدار کی نشے میں کراچی میں بدامنی اور انتشار کا موجب بنی ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -