تحریک انصاف کے مزید 35 استعفے الیکشن کمیشن کوموصول ، کارروائی کب کی جائے گی ؟ جانئے 

تحریک انصاف کے مزید 35 استعفے الیکشن کمیشن کوموصول ، کارروائی کب کی جائے گی ؟ ...
تحریک انصاف کے مزید 35 استعفے الیکشن کمیشن کوموصول ، کارروائی کب کی جائے گی ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن کو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے مزید کارروائی کیلئے موصول ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے الیکشن کمیشن کے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین کے موصول ہونے والے استعفوں پر کارروائی شروع کر دی ہے اور ممکنہ طور پر انہیں آج ہی ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا ۔
ایوان میں پی ٹی آئی منحرف اراکین کے علاوہ صرف 30 سے زائد ارکان ہی بچے ہیں ، قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس پی ٹی آئی استعفوں کے باعث ہی ملتوی کیا گیا ۔
 تحریک انصاف کے جن رہنماﺅں کے استعفے منظور کیئے گئے ہیں ان میں این ے 2 سے ڈاکٹر حیدر علی خان، این اے 3 سے مسٹر سلیم رحمان، این اے 5 سے صاحبزادہ صبغت اللہ ، این اے 6 سے محبوب شاہ، این اے 7 سے محمد بشیر خان، این اے 8 سے جنید اکبر ، این اے 9 سے شیر اکبر خان ، این اے 16 علی خان جدون ،این اے 19 عثمان خان ترکئی ، این اے 20 مجاہد علی ، این اے 28 ارباب عامر ایوب، این اے 30 شیر علی ارباب ، این اے 34 سے شاہد احمد، این اے 40 سے شاہد احمد ، این اے 42 سے ساجد خان ، این اے 44 محمد اقبال خان ، این اے 61 سے عامر محمد کیانی ، این اے 70 سے سید فیض الحسن ، این اے 87 سے شوکت علی بھٹی، این اے 93 سے عمر اسلم خان، این اے 96 سے امجد علی خان ، این اے 107 سے خرم شہزاد، این اے 109 فیض اللہ، این اے 135 سے ملک کرامت علی کھوکھر ، این اے 150 سید فخر امام، این اے 152 ظہور حسین قریشی ، این اے 158 سے ابراہیم خان، این اے 164 سے طاہر اقبال، این اے 165 سے اورنگزیب خان ، این اے 177 مخدوم خسرو بختیار، این اے 187 سے عبدالمجید خان شامل ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی عندلیب عباس، اسماءقدیر، ملیکہ بخاری اور منورہ بی بی بلو چ شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -