چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی مفت ٹکٹیں مانگنے والوں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی مفت ٹکٹیں مانگنے والوں کیلئے ...
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی مفت ٹکٹیں مانگنے والوں کیلئے پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شائقین کرکٹ کا پسندیدہ کرکٹ کا میلا پی ایس ایل 13 فروری سے شروع ہونے جارہاہے اور اس سے پہلے کہ کوئی مفت ٹکٹ مانگنے کی کوشش کرے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سب کو خبردار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں تمام دوستوں اور ادارے کے سینئر لوگوں سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اگلے مہینے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل سیزن 8 کے مفت پاسز نہ مانگیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ کاآڈٹ کرنے والی قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے ہمیں تنبیہ کی ہے کہ اس طریقہ کار سے باز رہا جائے ۔“

مزید :

کھیل -