بینکوں کا آئل کمپنیز کی ایل سیز کھولنے سے انکار، پیٹرول کی قلت کا خدشہ

بینکوں کا آئل کمپنیز کی ایل سیز کھولنے سے انکار، پیٹرول کی قلت کا خدشہ
بینکوں کا آئل کمپنیز کی ایل سیز کھولنے سے انکار، پیٹرول کی قلت کا خدشہ
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینکوں نے آئل کمپنیر کیلئے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے پاکستان میں تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی " جیو نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پیٹرول کے2 جہاز آ رہے ہیں، بینکوں نے آئل کمپنیر کیلئے ایل سیز کھولنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے ان جہازوں کے بعد مزید تیل درآمد نہیں کیا جاسکے گا۔  ایل سیز نہ کھلیں تو فروری کےآغاز سے پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ  10 روز  سے ایل سیز کھلوانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں جو  کامیاب نہیں  ہوسکیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل کی سپلائی بڑھنے کے سبب ڈیزل مناسب مقدار میں موجود ہے۔

مزید :

بزنس -