استاد کی طرف سے ذہنی ہراسانی  پر 14 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی

استاد کی طرف سے ذہنی ہراسانی  پر 14 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی
استاد کی طرف سے ذہنی ہراسانی  پر 14 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست  مہاراشٹر کے ضلع لاتور  میں ایک 14 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے استاد کی طرف سے ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے پر  خودکشی کر لی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک نجی سکول میں نویں  کلاس کی طالبہ نے مبینہ طور پر بدھ کی شام اوسا روڈ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے ایک خودکشی نوٹ میں متاثرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سکول کے ایک مرد استاد نے کلاس میں اسے طعنے دے کر ذہنی طور پر ہراساں کیا تھا۔

لڑکی کی ماں کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر  پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ  اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -