پنجاب اسمبلی کے  جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے سپیکر کا گورنر پنجاب کو خط

پنجاب اسمبلی کے  جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے سپیکر کا گورنر پنجاب ...
پنجاب اسمبلی کے  جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے سپیکر کا گورنر پنجاب کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد ملک سے) پنجاب اسمبلی کے  جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے سپیکر محمد سبطین خان کا گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق  آئین پاکستان کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت،وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،اسمبلی کی تحلیل کے بعدآئین کے آرٹیکل 105 (3) اور 224 اور  224 (A) کے تحت آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔خط میں کہا گیا کہ  آئین پاکستان کے مذکورہ بالا آرٹیکل کے تحت آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن  کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند  ہیں۔سپیکر اسمبلی نے گورنر کو خط میں کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے 7 روز گزرنے کے باوجود آپ نے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ تاریخ مقرر نہیں کی،اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔