اپنے بچے کیلئے نام کا انتخاب کرتے ہوئے خاتون پر شوہر کے بارے میں ایسا انکشاف کہ حیران پریشان رہ گئی

اپنے بچے کیلئے نام کا انتخاب کرتے ہوئے خاتون پر شوہر کے بارے میں ایسا انکشاف ...
اپنے بچے کیلئے نام کا انتخاب کرتے ہوئے خاتون پر شوہر کے بارے میں ایسا انکشاف کہ حیران پریشان رہ گئی
سورس: TikTok

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب اس پر اپنے بچے کیلئے نام کا انتخاب کرتے ہوئے یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کا شوہر دراصل اس کا کزن ہے۔

مارسیلا ہل نامی خاتون نے ٹک ٹاک پر بتایا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش سے پہلے نام کا انتخاب کر رہی تھی، وہ اپنے فیملی کے ناموں کا جائزہ لے رہی تھی، اسی دوران اس کا شوہر اپنی فیملی کے بزرگوں کے ناموں کا جائزہ لے رہا تھا۔ جب مارسلا نے اپنے پڑدادا کا نام بتایا تو شوہر بڑا حیران ہوا کیونکہ ان کے شجرہ میں بھی یہی نام درج تھے۔  مارسلا کے مطابق اس کے بعد انہوں نے اپنے اپنے دادا، دادی کو فون کیا جس پر انکشاف ہوا کہ مارسلا کا دادا اور اس کے شوہر کی دادای فرسٹ کزن ہیں۔

ٹک ٹاک صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر دونوں ہی رشتے دار ہیں تو پھر فیملی ری یونین پر  یا شادی پر اس بات کا انکشاف کیوں نہیں ہوا؟ اس پر مارسلا نے بتایا کہ ان کی شادی دراصل کورٹ ہاؤس میں ہوئی تھی، انہوں نے اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -