چاہت فتح علی خان کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کرلیا

چاہت فتح علی خان کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن سے بھی رجوع ...
چاہت فتح علی خان کا سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی انوکھی گلوکاری کے باعث مشہور ہونیوالےچاہت فتح علی خان اپنی جماعت رجسٹرڈ کروانے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر پہنچ گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مجھے سیاست کا شوق ہے اور پارٹی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن آیا ہوں،  پارٹی رجسٹرڈ نہ ہوئی توعدالت سے رجوع کروں گا۔ان کا کہنا تھاکہ سبزیاں پھل مہنگے نہیں ہونے چاہئیں، انتقامی سیاست کا بھی خاتمہ چاہتا ہوں۔

 خیال رہے کہ چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا ئے تھے۔ 

مزید :

سیاست -