ٹیم کے ناقص کھیل پر پی سی بی ایکشن لے، سابق کرکٹرز 

ٹیم کے ناقص کھیل پر پی سی بی ایکشن لے، سابق کرکٹرز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست باعث تشویش ہے آسٹریلیا سے مسلسل تین ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد اب نیوزی لینڈ سے چار ٹی ٹونٹی میچوں پر شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس لیکر وجوہات جاننے کی ضرورت ہے سابق کرکٹرز وسیم اکرم، انضمام الحق، یونس خان، باسط علی اور سکندر بخت نے کہا کہ ٹیم نے مسلسل چار میچوں میں غیر ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا جس سے شائقین کرکٹ میں شدید مایوسی ہے ٹیم کو ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے عمدہ پرفارم کرنے کی ضرورت ہے پانچویں میچ میں بھی ٹیم کی کامیابی نظر نہیں آتی ٹیم کو اپنے کھیل میں بہتری لانے کی ضرورت ہے سابق کرکٹرز نے مزید کہا کہ پی سی بی کو ٹیم کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے کمیٹی تشکیل دینی چاہئیے تاکہ آئندہ ایسی شکستوں سے بچا جاسکے۔