انڈر 19ورلڈ کپ، پاکستان، افغانستان کا ٹاکر اآج 

  انڈر 19ورلڈ کپ، پاکستان، افغانستان کا ٹاکر اآج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ  جنوبی افریقہ میں شروع ہوگیا ہے پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ  آج افغانستان سے کھیلے گی۔ورلڈ کپ میں شریک سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کے ڈی گروپ میں نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان شامل ہیں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ہفتے کو ایکشن میں ہوں گی۔ سعد بیگ کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیم ایک ہفتے سے جنوبی افریقہ میں ہے۔پاکستان اور افغانستان کا آخری میچ انڈر نائن ٹین ایشیا کپ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم تراسی رنزسے فاتح رہی تھی۔ کپتان سعد بیگ نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کا اظہارکیا ہے۔پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ  نے کہاکہ میرا گلا ہدف پاکستان کے لیے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنا ہے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایونٹ کے ہر میچ میں کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے میدان میں اتریں گے بطور کپتان میری پوری کوشش ہے کہ میں ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں ہر میچ ہی ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے افغانستان کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے ہمارا مقصد انڈر19 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے۔