لاھور بورڈ انٹر کالجیٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

    لاھور بورڈ انٹر کالجیٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاھور بورڈ انٹر کالجیٹ تائیکوانڈو چیمپئن شپ پنجاب کالج جمنازیم مسلم ٹاون موڑ میں منعقد ہوئی اس چیمپئن شپ میں لاھور ڈویڑن کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری لاھور بورڈ میڈم بشری بی بی تھی انہوں نے لاھور بورڈ کی کارکردگی کی تعریف کی اور لاھور بورڈ 105 کھیلوں کی سرپرستی کرنے والا پاکستان کا واحد ادارہ ہے اور لاھور بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو غیر ملکی دورے کروا کر پروموشن آف سپورٹس کیلئے بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے تائیکوانڈو چیمپئن شپ پنجاب کالج اور سپیرییر کالج نے 145،پوائنٹ کے ساتھ جوائنٹ پہلی پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے 99،پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ کالج مصطفی آباد للییانی نے 44،پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب گروپ آف کالجزز ارشد ستار نے کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور اسناد تقسیم کیے