قصور میں ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں 

  قصور میں ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (بیورورپورٹ) ڈکیتی راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں وغیرہ چھین لیں تفصیلات کے مطابق،سہجووال پھاٹک کے قریب سے ڈاکوؤں نے سہجو وال چک نمبر11کے رہائشی نوید سے 2لاکھ روپے اور اس کے بھائی عرفان سے 20ہزار روپے چھین لیے،گرڈ اسٹیشن کھڈیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے کھڈیاں کا رہائشی جمال صبور ڈوگر سے 10ہزار روپے نقدی موبائل فون، رحمان شادی ہال کھڈیاں کے نزدیک سے کھڈیاں کے رہائشی ریاض سے 35ہزار روپے نقدی 2موبائل فون،بانس قلعہ داؤ کے کے قریب سے ودہائی کے کے رہائشی محمد ارشد سے لوڈر رکشہ،آدھن پھاٹک کے قریب سے کوٹ رادھا کشن کے رہائشی ذیشان سے 17ہزار روپے نقدی موبائل فون، بھٹہ چوک ملتان روڈ صدر پتو کی قریب سے پرتاب گڑھ کے رہائشی احمد رضا سے 40ہزار روپے نقدی موبائل فون، جیکٹ چھین لی۔ملتان روڈ ٹیکس مارٹ صدر پتو کی کے قریب سے محمد رفیق سے 90ہزار روپے موبائل فون، محسن سے 32ہزار روپے موبائل فون، حویلی منجر والی کے قریب سے حویلی بڈھا سنگھ کے رہائشی عرفان میو سے 35ہزار روپے نقدی موبائل فون لے گئے۔

،اخوت یونیورسٹی مصطفی آباد کے قریب سے محمد عزیز سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون،راؤخانوالا کے قریب سے جیل خانہ جات کے کانسٹیبل منور مشتاق سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون،کمیونٹی سنٹر چونیاں کے قریب سے شہباز خاں روڈ قصور کے رہائشی محمد شرافت ولد برکت علی کھوکھر سے ایک لاکھ34ہزار روپے ڈاکوؤں نے چھین لیے،میگا روڈ پتو کی سے عباس کی سیلون کی دوکان سے نا معلوم چور ہزاروں روپے نقدی اور 70ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے،الجنت کالونی پتوکی سے نا معلوم چور خورشید کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے،محلہ فریدآباد کوٹ رادھا کشن سے نا معلوم چور محمد علی کی مویشیوں کی حویلی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے،گاؤں بت کوٹ رادھا کشن سے نا معلوم چور ارشد آرائیں کی 8لاکھ روپے مالیت کی ٹرالی چوری کر کے لے گئے،تاج محل شادی ہال پتو کی سے نا معلوم چور مدینہ کالونی پتو کی کے رہائشی عثمان کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے،پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -