اوکاڑہ،گھریلو ناچاقی پر شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق

  اوکاڑہ،گھریلو ناچاقی پر شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(نامہ نگار+بیورورپورٹ) تھانہ کینٹ کے گاؤں 18/4-L کارہائشی آصف نامی شخص کا اپنی بیوی پروین سے گھریلو معاملات پرجھگڑا ہو گیا جس پر آصف نے مشتعل ہو کر بیوی کو دستی ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا دوران تشدد ڈنڈے کا ایک وار بیوی کے سر پر لگنے سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کرنا شروع کر دئیے اور ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس نے ضرور کارروائی کے بعد مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

مزید :

علاقائی -