قصور، مسافر بس گرین بیلٹ سے ٹکراگئی،دوخواتین سمیت 6افراد زخمی

قصور، مسافر بس گرین بیلٹ سے ٹکراگئی،دوخواتین سمیت 6افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (بیورورپورٹ)پھول نگر کے نواح اڈہ نتھے خالصہ میں مسافر بس گرین بیلٹ سے ٹکرانے سے دو عورتوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق، مسافر بس اوکاڑہ سے لاہور آ رہی تھی کہ جب وہ اڈہ نتھے خالصہ کے قریب پہنچی تو وہاں پر ایک ٹرک الٹا ہوا تھا دھند کی وجہ سے نظر نہیں آیا تو بس گرین بیلٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 45سالہ سلیم 55سالہ نور محمد 42سالہ محمد رمضان 52سالہ خان محمد60سالہ زرینہ بی بی 45سالہ فاطمہ بی بی زخمی ہو گئے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -