قصور، مختلف مقامات سے خواتین سمیت چار افراد اغواء

قصور، مختلف مقامات سے خواتین سمیت چار افراد اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (بیورورپورٹ)چار مختلف مقامات سے تین خواتین سمیت چار افراد جبکہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکے کو اغواء کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق، آئیڈیل گارڈن سے حسنین نے پولیس تھانہ صدر قصور کو بتایاکہ میرا 10سالہ بھتیجا احسن ولد افتخار 9سالہ بھتیجی عربیہ دختر افتخار 7سالہ بھتیجی علیزہ دختر افتخارکیمبرون سکول آئیڈیل گارڈن سے چھٹی ہونے پر گھر نہیں پہنچے،شہباز خاں روڈ کے رہائشی ذوالفقار ولد اسماعیل نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور کو بتایا کہ میری بہو یاسمین گھر سے دوائی لینے کے لیئے گئی جو تاحال واپس نہیں آئی ہمیں شبہ ہے کہ کسی نا معلوم ملزم نے اسے اغواء کر لیا ہے، الفلاح کالونی کھڈیاں سے مشتاق ولد عبدالرحمن نے پولیس تھانہ کھڈیاں کو بتایا کہ میرا40سالہ بیٹا خلیل احمد جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے گھر سے باہر گیا جو تاحال واپس نہیں آیا، چک نمبر17کے رہائشی محمد یونس آرائیں نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا کو بتایا کہ میں حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر فیکٹری میں چلا گیا تو میری عدم موجودگی میں صفاں والا چوک سٹی پھول نگر کے رہائشی امجد لوہار اور عبدالفاروق کی بیوی صوبیہ بی بی نے میری35سالہ بیوی شازیہ بی بی اور میری سوتیلی 10سالہ بیٹی فاطمہ کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گئے۔

،پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -