پروازوں میں تاخیر پر سیرین  ایئر اور ایئربلیو کو شوکاز نوٹس جاری 

 پروازوں میں تاخیر پر سیرین  ایئر اور ایئربلیو کو شوکاز نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)سول ایوی ایشن نے پروازوں میں تاخیر اور مسافروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر سیرین ایئر اور ایئربلیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایئر بلیو اور سیرین ایئر اپنے اپنے فلائٹ آپریشنز بروقت اور باقاعدگی سے انجام د ہی میں ناکام رہیں، دونوں آپریٹرز نے تسلیم شدہ ریگولیٹری قوانین کو نظر انداز کیا۔سی اے اے کی جانب سے کہا گیا کہ ایئر بلیو اور سیرین ایئر کو مالی جرمانے، لائسنس کی معطلی یا منسوخی جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، طے شدہ پروازوں کی تعداد کو کم کرنے جیسے اقدامات بھی عمل میں لائے جاسکتے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دونوں آپریٹرز کو سات دن میں اپنے اپنے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -