شاہ چارلس کی طبیعت بگڑ گئی، شہزادی کیتھرین بھی ہسپتال میں داخل

شاہ چارلس کی طبیعت بگڑ گئی، شہزادی کیتھرین بھی ہسپتال میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی شہزادی آف ویلز کیتھرین کو پیٹ میں شدید درد کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی جبکہ بادشاہ شاہ چارلس سوم کی طبیعت بھی ناساز ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ شہزادی آف ویلز کیتھرین کی پیٹ کی کامیاب سرجری ہوگئی تاہم وہ مزید 2 ہفتوں تک ہسپتال میں ہی رہیں گی، پرنسس آف ویلز شہزادی کیتھرین سے ہسپتال میں ان کے شوہر شہزادہ ولیم نے بھی ملاقات کی۔ 75 سالہ بادشاہ چارلس سوم کو بھی پروسٹیٹ کا آپریشن کرانا ہے،اس طرح تینوں شاہی شخصیا ت، شاہ چارلس، شہزادہ ویلیم اور شہزادی کیتھرین اس وقت شاہی فرائض کی انجام دہی کیلئے دستیاب نہیں،یہی وجہ ہے شاہی فرائض کی انجام دہی میں شاہ برطانیہ چارلس سوم کی اہلیہ کیملا کافی متحرک ہیں۔

شاہ چارلس 

مزید :

صفحہ آخر -