سی سی پی اوکیخلاف کارروائی کیلئے درخواستگزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت 

 سی سی پی اوکیخلاف کارروائی کیلئے درخواستگزار کو درخواست میں ترامیم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے نواز شریف کو پاکستان آمد پر پروٹوکول دینے اور سلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمار کس دیئے کہ آپ پہلے درخواست میں ترامیم کریں سی سی پی او کو فریق بنائیں، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری تھے اور انہیں گزشتہ برس 21 اکتوبر کو پروٹوکول دیا گیا،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سزا یافتہ شخص کو سلیوٹ کیا، نواز شریف پبلک آفس ہولڈرز ب نہیں تھے سیلیوٹ نہیں یا جا سکتا ہے، سی سی پی او لاہور کا سزا یافتہ مجرم کو سلیوٹ کرنا پولیس رولز کی خلاف ورزی ہے، اعلیٰ حکام کو درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی، استدعا ہے کہ آئی جی پنجاب کو سی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے،وفاقی سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے۔

 سی سی پی او

مزید :

صفحہ آخر -