سموگ تدراک کیخلاف درخواستیں، جوہر ٹاؤن میں کیفے دوبارہ سیل کرنیکا حکم 

  سموگ تدراک کیخلاف درخواستیں، جوہر ٹاؤن میں کیفے دوبارہ سیل کرنیکا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدراک کے خلاف درخواستوں پر جوہر ٹاؤن میں دوبارہ خلاف ورزی کرنیوالے کیفے سیل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے 26 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے خلاف ورزی پر کیفوں کو  2 لاکھ رو پے جرمانہ کریں، دوسری خلاف ورزی پر کیفے کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے،تیسری خلاف ورزی پر کیفوں کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے،چوتھی بار خلاف ورزی پر کیفوں کو مستقل طور پر سیل کردیا جائے،عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی۔

سموگ تدراک

مزید :

صفحہ آخر -