پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء  اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ذکاء اشرف نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اورممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، انہیں نجم سیٹھی کی جگہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بنایا گیا تھا۔پی سی بی مین چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس دوران کرکٹ کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی،اجلاس میں سی او او سلمان نصیر سمیت مینجمنٹ کمیٹی کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔ ذکا اشرف نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

 ذکاء اشرف

مزید :

صفحہ آخر -