جامعہ خیر المدارس میں آج  سالانہ اجتماع،انتظامات مکمل،سکیورٹی فائنل

  جامعہ خیر المدارس میں آج  سالانہ اجتماع،انتظامات مکمل،سکیورٹی فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)عالم اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ خیر المدارس ملتان کا عظیم الشان روح پرور اور فقید المثال 96 واں سالانہ اجتماع آج 20 جنوری بروز ہفتہ جامعہ کے وسیع و عریض پنڈال میں منعقد ہو گا   اجتماع دونشستوں پر مشتمل ہوگا پہلی نشست صبح نو بجے تا نما(بقیہ نمبر13صفحہ7پر)

ز ظہر ہو گی اس نشست میں  مولانا ڈاکٹر محمد سعد صدیقی،مولانا اللہ وسایا،مولانا عزیز الرحمن جالندھری اور جامعہ کے اساتذہ کرام خطاب کریں گے اور دوسری نشست بعد نمازِ ظہر تا نمازِ عصر ہوگی جس میں شیخ الاسلام مولانا محمد تقی عثمانی،مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل اور مفتی محمد حسن  بیان کریں گے۔نماز ظہر ساڑھے بارہ بجے ادا کی جائے گی۔اس موقع پر درس نظامی مکمل کرنے والے 168 تخصص فی الفقہ سال اول و دوم کے 41 قراات عشرہ کی تکمیل کرنے والے 101  حفظ قرآن مکمل کرنے 247 اور میٹرک کے  33 طلبہ کی دستار بندی اور دورہ حدیث مکمل کرنے والی 23 دراسات سال اول و دوم کی 64 اور حفظ قرآن مکمل کرنے والی 66 طالبات کی دوپٹہ پوشی بھی کی جائے گی۔