ایف آئی اے ان ایکشن،2انسانی سمگلرزگرفتار، تحقیقات شروع

        ایف آئی اے ان ایکشن،2انسانی سمگلرزگرفتار، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی   پورٹر)  ایف آئی اے ملتان کی انسانی اسمگلروں اور جعلی سفری دستاویزات کے خلاف  ملتان ایئرپورٹ پر  کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

 ایف ائی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز  دو ملزمان محمد عدیل ارشد ولد سردار احمد سکنہ شیخوپورہ اور عمیر علی ارشد ولد محمد ارشد سکنہ گجرانوالہ عمرہ ویزا پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔مشکوک ہونے کی وجہ سے دونوں کو امیگریشن کے عملے نے اتار دیا اور مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سرکل ملتان بھیج دیا۔ مذکورہ مسافروں سے پوچھ گچھ اور تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جنوبی افریقہ کے جعلی اسٹیکر ویزے برآمد کر لیے ہیں۔ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔