جامعہ اسلامیہ:مالی معاملات پر گورنر پنجاب کا نوٹس

  جامعہ اسلامیہ:مالی معاملات پر گورنر پنجاب کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بحیثیت چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مالی معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے گورنرہاوس لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی کے انتظامی و مالی امور سے متعلق قائم کمیٹی نے گورنر پنجاب کو رپورٹ پیش کی۔گورنر پنجاب نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور اجلاس میں شامل تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی کے مالی معاملات کو جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ سنڈیکیٹ کا اجلاس جلد بلا کر اہم فیصلے کیے جائیں۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ یونیورسٹی اپنی ضروریات (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کے مطابق حکومت سے ایڈیشنل گرانٹ کا کیس فی الفور بھیجے تاکہ جلد اس پر عمل کرایا جائے۔