سمارٹ برانڈ انفینکس کنزیومر الیکٹرانکس شو،ایوارڈ کیٹگری میں سب سے آگے

      سمارٹ برانڈ انفینکس کنزیومر الیکٹرانکس شو،ایوارڈ کیٹگری میں سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(پ ر)پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ برانڈ انفینکس کو کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) 2024 کے دوران 2023-2024 گلوبل ٹاپ برانڈز ایوارڈز کیٹگری میں ''جدید موبائل فون برانڈ'' سے نوازا گیا۔ کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری دنیا کے سب سے بڑے اوربااثر ٹیک(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 ایونٹس میں سے ایک ہے جس نے موبائل فون ٹیکنالوجی میں انفینکس کی غیر معمولی شراکت اور جدت کو بڑھانے کے عزم کو تسلیم کیا۔ گلوبل ٹاپ برانڈز ایوارڈ 2006 میں (IDG) انٹرنیشنل ڈیٹا گروپ کے ذریعے قائم کیا گیا تھاجسے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (IDC) کا تعاون بھی حاصل  ہے۔یہ ایک شاندارپلیٹ فارم ہے جو صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ بات چیت اور نئی انوویشن فراہم کرتا ہے۔ صارفین کے الیکٹرانکس کے شعبے میں مضبوطی سے خود کو ایک سرکردہ اتھارٹی کے طور پر قائم کیا ہے۔ انوویشن شیپنگ اے ڈیجیٹل فیوچر کے تھیم سے رہنمائی کرتے ہوئے یہ انتخاب برانڈز کی صنعت میں مقبولیت، عالمی اسٹریٹجک ترتیب، بین الاقوامی مارکیٹ کے اثر و رسوخ اور مصنوعات کی جدت کی بنیاد پر جائزہ لیتا ہے۔اس ایوارڈ کی تقریب کے دوران انفینکس کے سی ای او بینجمن جیانگ نے کہاکہ ''اپنے صارفین کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انفینکس کا بنیادی مقصد ہے اور ہم جدت اور عملی حل کے لیے آج کے نوجوان صارفین کے مطالبات کو پورا کرنے کی مسلسل کوشش کرتے ہیں۔