مخصوص طبقے کا ملکی دولت، وسائل پر قبضہ، عوام مافیا سے جان چھڑانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، انوار الحق

      مخصوص طبقے کا ملکی دولت، وسائل پر قبضہ، عوام مافیا سے جان چھڑانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 172 ڈاکٹرانوارالحق نے کہا ہے کہ ملک پر کئی دہائیوں سے مسلط مخصوص طبقے نے ملک و قوم کے وسائل پر تسلط قائم کر رکھا ہے، حلقہ کے عوام آزمائے ہوئے چہروں کو عام انتخابات(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 میں دوبارہ ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں، پاکستان اور اس میں بسنے والے عوام کا مستقبل صرف جماعت اسلامی روشن کر سکتی ہے،روائتی سیاستدانوں نے حلقہ این اے 172 کے عوام کو محرومیوں اور مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، حلقہ کے عوام آئندہ عام انتخابات میں ترازو پرمہرلگا کر کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ عوامی مسائل بلاتفریق حل کئے جا سکیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 172 کے دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اقربا پروری، مفاد پرستی اورعوامی حقوق غصب کرنے کی سیاست کو فروغ دیا، سابقہ امیدواروں نے ہمیشہ حلقہ کے پسے ہوئے اور غریب طبقے کو نظرانداز کر کے امتیازی سلوک روا رکھا جس کی وجہ سے حلقہ این اے 172 کا بہت بڑا طبقہ بنیادی سہولیات سے محروم اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے جس کا بدلہ حلقہ کے عوام آئندہ عام انتخابات میں ترازو پر مہر لگا کر لے سکتے ہیں۔