وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، وارڈز میں ملاقاتیں 

      وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی   پورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے نشتر یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی آمور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز مختلف شعبوں کا دورہِ کیا۔ انہوں نے  بینک کی جانب سے نئی اے ٹی ایم مشین کی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

تنصیب کے لیے سائیٹ اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل امتحان کے لیے قائم کردہ امتحانی مراکز کا دورہِ کیا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے شعبہ نشتر یونیورسٹی شعبہ بائی کیمسٹری کا دورہِ بھی کیا اور نشتر اسمبلی ہال میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ علاہ ازیں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ڈائریکٹر بلڈ ٹرانسفیوژن بینک میڈم شبنم بشیر کے ساتھ میٹنگ کی اور نشتر فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ڈائریکٹر فنانس اور رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ کی دستیابی اور پرچیز سمیت دیگر اہم امور کو زیر بحث لایا گیا۔کیپشنملتان:وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نشتر فنانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے