ووٹروں کو پولنگ سٹیشن تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ بکنگ شروع

   ووٹروں کو پولنگ سٹیشن تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ بکنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) شہر بھر میں انتخا بی سر گر میا ں عروج پر پہنچ گئیں امیدواروں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز سے رابطے شروع کر دیئے گے تا کہ الیکشن کے روز اپنے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ سٹیشنوں پر پہنچایا جا سکے۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹرانسپورٹرزکے نخرے آسما نو ں کو پہنچ گئے اور وہ مہ مانگے پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اب تو مہنگا ئی اتنی ہے کہ کو ئی بھی چیز سستی نہیں ہے۔ پٹرول اتنا مہنگا ہو گیا ہے تو کرائے بھی اسی حسا ب سے مانگیں گے۔ امیدواروںنے شکو ہ کیا کہ ٹرانسپو ٹرز جا ں بو جھ کے اتنے کرا ئے ما نگ رہے ہیں ۔