المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے خوراک،گرم کپڑوں کی دوسری کھیپ غزہ پہنچا دی

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے خوراک،گرم کپڑوں کی دوسری کھیپ غزہ پہنچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے غزہ میں جاری جنگ کے متاثرین کو لاکھوں پاو_¿نڈ مالیت کی کھانے پینے کی بنیادی اشیا ، کمبل اور گرم کپڑوں سے بھرے پانچ ٹرکوں کی دوسری کھیپ رفع بارڈر تک پہنچا دی ہے ۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے یہ امدادی سامان ہلال احمر مصر اور ہلال احمر غزہ کی پارٹنرشپ سے بھجوایا۔ قبل ازیں بھی ”المصطفیٰ“ نے ایسی ایک کھیپ غزہ بھجوائی۔چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد چند روز پہلے اپنی ٹیم کے ہمراہ قاہرہ پہنچے جہاں ا_±نہوں نے اپنی نگرانی میں”ہلال احمر قاہرہ“کے دفاتر میں فوڈ پیکنگ اور دیگر اشیا ءکی پیکنگ کے کام کا جائزہ لیا۔عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ غزہ میں حالیہ جنگ شروع ہونے سے پہلے بھی ہم فلسطینیوں کے لئے مسلسل رفاہی اور امدادی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ا_±نہوں نے ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطینیوں کے لئے دل کھول کر امداد کی ۔ ا_±نہوں نے کہااس وقت ضرورت اس امر کی ہے غزہ میں میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔