مسلم لیگ ن ملک بھر سے کامیاب ہوگی، سیف کھوکھر

  مسلم لیگ ن ملک بھر سے کامیاب ہوگی، سیف کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) جنرل سیکرٹری اقبال ایونیو رانا غلام رسول کی طرف سے ملک سیف الملوک کھوکھر، ملک شہباز کھوکھر کی حمایت کا اعلان، تفصیلات کے مطابق اقبال ایونیو کے جنرل سیکرٹری رانا غلام رسول کی طرف سے ملک سیف الملوک اور ملک شہباز کھوکھر کی حمایت کیلئے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں عظمت اللہ چوہان، شفقت اللہ چوہان، اشتیاق حسین، شیخ اعجاز و کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ 8فروری کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی لیکر طلوع ہو گا۔ملک شہباز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوں گا۔ حلقے کی عوام کی خد مت کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ جلسے میں ثمینہ میر، اشتیاق حسین، عظمت اللہ چوہان، شفقت اللہ چوہان، شیخ اعجاز، راﺅ صداقت، شان محمد انور، رانا ثاقب، چوہدری فاروق سوہل،چوہدری یوسف، چوہدری محمد خالد بھی شریک تھے۔