ہمیں اپنے ملکی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے ، نائب صدر لاہور چیمبر

      ہمیں اپنے ملکی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے ، نائب صدر لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عدنان خالد بٹ نے کہا ہے پاکستان ایران کشیدگی پر ہم اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں ہمیں اپنے ملکی سلامتی کے اداروں پر فخر ہے ۔ اللہ تعالی کے کرم اور پاک فوج اور پاکستان کے اداروں کی بہترین حکمت عملی کے تحت پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ ہماری ملکی سالمیت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی دشمن کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا ۔ پاکستان کی عوام افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں ۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی حفاظت کریں گے ۔ پاکستان پرامن ملک ہے ہم پاکستان کا امن خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ پاک فوج پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے اور محافظ ہے ۔ پاکستان کی عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

مزید :

کامرس -