اگیتی سبزیوں کی دستیابی کیلئے زمیندار ٹنل فارمنگ کا طریقہ اپنائیں، ماہرین

  اگیتی سبزیوں کی دستیابی کیلئے زمیندار ٹنل فارمنگ کا طریقہ اپنائیں، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (اے پی پی)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالدمحمود نے کہا کہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما کی اگیتی سبزیاں کھیت میں اگانا ممکن نہیں ہوتا لہذاموسم گرما کی اگیتی سبزیوں کی دستیابی کیلئے زمیندار ٹنل فارمنگ کا طریقہ اپنائیں۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ ٹماٹر، شملہ مرچ، سبزمرچ اور بینگن کی نرسری کی کاشت کے آخر تک اور کھیرا،گھیا کدو، گھیا توری، کریلہ، حلوہ کدو، چپن کدو، خربوزہ اور تربوز کی براہ راست کاشت بھی جلد مکمل کرلی جائے ۔

نہوں نے ٹنل کے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت طریقہ کو رواج دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ٹنل میں کاشت کی گئی سبزیوں کی کاشت سے جہاں فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں کاشتکار معاشی طور پر بھی مستحکم ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ روائتی طریقہ کاشت کی نسبت بلند، واک ان ٹنل اور پست ٹنل میں کھیرا، ٹماٹر، شملہ مرچ، سبز مرچ، گھیا کدو، گھیا توری، کریلہ، چپن کدو، حلوہ کدو، بینگن، تربوز اور خربوزہ کی سبزیاں کامیابی سے اگائی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان ٹنل کے اندر کاشت کی گئی سبزیوں کو شدید سردیوں کے موسم میں انتہائی نگہداشت کیلئے پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیا جاتا ہے ۔

مزید :

کامرس -