سیہون شریف، ٹریفک حادثے میں   5 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

      سیہون شریف، ٹریفک حادثے میں   5 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب کوریجا گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار، وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

سیہون شریف

مزید :

صفحہ اول -