پشاور، ن لیگ کے سردار مہتاب گروپ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

 پشاور، ن لیگ کے سردار مہتاب گروپ کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار مہتاب گروپ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان سردار مہتاب گروپ ڈاکٹر جہانگیر خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 پر ن لیگ نے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ترجمان سردار مہتاب گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی خان جدون کی حمایت کریں گے، انتخابات میں این اے 17 پر ن لیگ کے مخالف فریق کا ساتھ دیں گے۔

اعلان

مزید :

صفحہ اول -