وفاقی حکومت نے عمران خان کا جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا

  وفاقی حکومت نے عمران خان کا جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے عمران خان کا جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی نے درخواست دائر کی، درخواست میں عمران خان، جج ابو الحسنات، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا۔ ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 نومبر2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

فیصلہ چیلنج

مزید :

صفحہ اول -