(ن) لیگ کا الیکشن میں بیانہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہے،حمزہ شہباز

       (ن) لیگ کا الیکشن میں بیانہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہے،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعلی پنجاب و نائب صدر(ن) لیگ حمزہ شہباز نے انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عام آدمی اس وقت بے پناہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور مسلم لیگ (ن) جب بھی حکومت میں آئی اس کی توجہ کا مرکز روزمرہ کی زندگی میں بہتری اور ملکی ترقی رہی ہے۔ پنجاب میں ہم 100 یونٹ تک فری بجلی کا منصوبہ لے کر آئے لیکن اسے چلنے نہیں دیا گیا،اقتدار میں آ کر انشاللہ اس پر بھی عمل کرینگے۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) اس ملک کے نوجوانوں کو اپنی تمامتر توانائیوں کا مرکز بنائے گی اس سلسلے میں نوجوانوں کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائیگی۔ مسلم لیگ ن اس انتخاب میں غریب آدمی کو غربت کی دلدل سے نکالنے کا بیانیہ لے کر میدان میں اتری ہے۔ دنیا میں پاکستان کے تعلقات کو گزشتہ دور میں جو کاری ضرب لگائی گئی اس کا مداوا کیا جائیگا۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے ورکرز  کو اپنی طاقت گردانتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) کا پیغام ہر گلی کوچے تک لے جانے میں ان کا کردار کلیدی ہو گا۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -