مارک زکربرگ انسانی ذہانت جیسا اے آئی ماڈل تیار کرنے کے خواہشمند

      مارک زکربرگ انسانی ذہانت جیسا اے آئی ماڈل تیار کرنے کے خواہشمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کئی برس سے میٹا ورس نامی ڈیجیٹل دنیا کو قائم کرنے کی خواہش ظاہرکر رہے ہیں۔مگر اب لگتا ہے کہ انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے اور آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کی تیاری کو اپنا خواب قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے کہا کہ میٹا کی جانب سے اے آئی پر تحقیق کی رفتار کو بڑھایا جائے گا جس سے میٹا ورس کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اس وقت میٹا کی 2 ٹیمیں اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں جن میں سے ایک ٹیم جنریٹیو اے آئی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ان دونوں ٹیموں کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ انسانوں جیسی ذہانت رکھنے والے اے آئی ٹیکنالوجی کو تیار کیا جاسکے۔

مارک زکربرگ

مزید :

صفحہ اول -