ڈاکوﺅں نے ایک اور میٹرک کے طالب علم کو قتل کردیا

    ڈاکوﺅں نے ایک اور میٹرک کے طالب علم کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈاکوﺅں نے ایک اور میٹرک کے طالب علم کوقتل کردیا، دو روز پہلے مواچھ گوٹھ میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم مزمل جاں بحق ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے لگام ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہوگیا، محمد ایان کو کورنگی زمان ٹاﺅن میں گھر کے سامنے نشانانہ بنایا گیا۔ملزمان نے پہلے محمد ایان کے ماموں دانش سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد ایان لقمہ اجل بن گیا، کورنگی زمان ٹاﺅن کا ایان کئی گھنٹے زندگی موت کی کشمکشِ رہا، جس کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔مقتول محمد ایان تین بین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، صبح میں میٹرک کے امتحان کی تیاری اور شام کو کارخانے میں کام کرتا تھا۔مقتول محمد ایان کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کردی گئی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعاتی شواہد کی مدد سے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں جلد گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔یاد رہے دو روزپہلے مواچھ گوٹھ میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے میٹرک کا طالبعلم مزمل جاں بحق ہواتھا۔