نواز شریف انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے، کنڈی

      نواز شریف انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے، کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کی طرح انتخابی منشور بھی لندن میں بھول آئے،اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی منشور ہوتا تو اعلان کیا جاتا، لگتا ہے انتقام مسلم لیگ ن کا منشور ہے جو قوم سے پوشیدہ رکھا جارہا ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی اپنے منشور کے ساتھ عوام کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کا 10نکاتی منشور عوامی فلاح کا منشور ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔

کنڈی