نیو گوٹھ میں قائم پرائمری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

نیو گوٹھ میں قائم پرائمری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نیو گوٹھ میں قائم پرائمری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم، اسکول مکمل طور خستہ حالی کا شکار ، طلباءکا مستقبل و جان داﺅ پر ، بجلی ، کلاسوں سمیت و دیگر سہولیات ناپید ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش ، محکمہ تعلیم سمیت دیگر بالا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیو گوٹھ میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول کئی سال گذرنے کے بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے محکمہ تعلیم سمیت منتخب نمائندگان کی عدم توجہی کے باعث اسکول کی عمارت مکمل طور پر خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے جبکہ خستہ عمارت کے باعث طالبات خوف کے سائے تلے پڑھنے پرمجبور دیکھائی رہے ہیں تو اسکول کا اسٹاف بھی خوف کے سائیے میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں مصروف ہے ،بنیادی سہولیات کیساتھ کیساتھ گذشتہ ایک سال سے اسکول کی بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے اوربچیاں بنا بجلی ، پانی و دیگر سہولیات نہ ملنے کے باوجود اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اسکول میں زیر تعلیم بچیوں کے والدین کے مطابق محکمہ تعلیم کو تحریری طور پر مسائل سے آگاہ کیا پر کوئی اقدام نہ ہوسکااسکول میں ایک سال سے بجلی نہیں ہے اور نہ ہی بچوں کے لئے پینے کے پانی کا کوئی بندوبست ہے،صورتحال تو اس قدر خراب ہے کہ پوری عمارت ہی خستہ حالی کا شکار ہے اور کلاس رومز کا پلستر اکھڑ رہا ہے جو کبھی بھی جانی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ، جبکہ اسکول کا واش روم بھی ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو گھر جانا پڑتا ہے۔والدین نے بتایا کہ بارشوں کے بعد اسکول کی چھتوں کے پلستر وقفے وقفے سے گررہے ہیں