حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپ کی تقریب آج ہوگی

  حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپ کی تقریب آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپ، تقسیم ِوظائف و اسناد ،تقریب بروزہفتہ 20جنوری 2024،صبح 11بجے سے 12بجے تک،بمقام بحریہ ٹاون ٹاورز ،آٹھویں منزل، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2،طارق روڈ کراچی،میں منعقد کی جارہی ہے۔تقریب میں ہمدرد فاﺅنڈیشن کی صدر محترمہ سعدیہ راشدصاحبہ شرکت فرمائیں گی ۔حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپ کا آغاز سال 03۔2002میں کیا گیا جس کےتحت تمام گورنمنٹ بورڈ آف ایجوکیشن ،پاکستان کے میٹرک میں 85 فیصد اور انٹرمیڈیٹ میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا کےلئے اسکالر شپ کی مد میں ایک کڑوڑ روپے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔اس تقریب میں184 میٹرک کے طلبا کو 25 ہزار جبکہ79 انٹر کے طلبا کو 50ہزار کے چیک تقسیم کئے جائے گے۔